Categories
Breaking news

گوجرانوالہ: بچے کو اغواء کے بعد بیچنے، خریدنے والی 3خواتین گرفتار

Advertisement
گوجرانوالہ: بچے کو اغواء کے بعد بیچنے، خریدینے والی 3خواتین گرفتار

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 2 خواتین نے 6 سالہ بچے کو اغواء کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔

پولیس نے بچہ خریدنے والی خاتون سمیت تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا۔

جہانگیر پارک سے ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی حیران کن وجہ

کراچی ( آن لائن ) شہر قائد کے جہانگیر پارک سے ڈیڑھ…

x
Advertisement

ایس ایچ او تھانہ فیروز والا زبیر سیال کے مطابق جھنگی کی رہائشی نصرت نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر محلے میں رہنے والے 6 سالہ بچے ذوالقرنین کو اغواء کیا اور ماہ جبین نامی خاتون کو فروخت کر دیا۔

ماہ جبین کی 7 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ بے اولاد تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بچے کے لاپتہ ہونے پر تحقیقات شروع ہوئیں تو گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

پولیس نے بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جبکہ تینوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *