گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا، مقدمہ مقتول خواجہ سراء شہزاد کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، دونوں خواجہ سراؤں کو گزشتہ رات گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی کے مطابق خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ٹیم کو قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
Table of Contents
گوجرانوالہ: دو خواجہ سراؤں کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراوں کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔شہزادی اور زینی نامی خواجہ سراء کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواجہ سراء کرائے کے مکان میں موجود تھے، موٹر سائیکل پر سوار ملزمان آئے اور گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خواجہ سراؤں کو قتل کیا، اس دوران گھر سے گانے بجانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں ۔
دوسری طرف تحریک تحفظ خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صدر نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی
لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔
-
گجر نالے کو ماڈرن نالہ بنانے کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کا تیسرا دن
کراچی کے گجر نالے کو ماڈرن نالہ بنانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، نالے کے دونوں اطراف آٹھ آٹھ کلومیٹر تک کچی تجاوزات ہٹادی گئی ہیں۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 62 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 62 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 8 مریض شفایاب ہو گئے۔
-
ریاستِ مدینہ ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔
-
سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل ہوگیا
کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل بنا دیا گیا، سٹی اسٹیشن سے اورنگی 14 کلومیٹر کے ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔
-
جعلی ڈگری: PIA انجینئر کی ضمانت پر رہائی کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے سے متعلق کیس میں پی آئی اے کے انجینئر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔
-
مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں۔
-
ذہنی معذور قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ آگیا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزائے موت کے ذہنی معذور قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے امداد علی اور کنیزاں بی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالتیں کھل گئیں، رینجرز، پولیس تعینات
اسلام آبادہائی کورٹ پر وکلاء کے دھاوا بولنے کے تیسرے روز عدالتیں کھل گئیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات ہیں۔
-
لاڑکانہ،5 سالہ بچی پر مبینہ جنسی تشدد میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 5 سال کی بچی پر مبینہ جنسی تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-
لاہور دنیا بھر میں آلودگی میں دوسرے نمبر پر
آج صبح 9 بجے لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کراچی کی فضا میں آلودگی کا معیار مضرِ صحت قرار پایا۔
-
انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے: کنور دلشاد
سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے حوالے سے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
-
داسو ڈیم پراجیکٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کیخلاف دھرنا موخر
ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم پراجیکٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کیخلاف دھرنا موخر کردیا گیا، انتظامیہ کی واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے شاہرائے قراقرم کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
-
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، متعدد زیرِ حراست
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے، پولیس کی جانب سے احتجاجی سرکاری ملازمین کو سیکریٹریٹ میں روک کر محدود کرنے کی کوشش کی گئی جس سے شاہراہِ دستور میدانِ جنگ بن گئی۔
-
کراچی:بلدیہ فیکٹری میں لگی آگ تین زندگیاں لے گئی
آگ پر 3 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ فیکٹری میں 4 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
-
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب کرائے جائیں گے؟
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو کل طلب کرلیا