Categories
Breaking news

گوجرانوالا: پی ٹی آئی رہنماؤں کے شہزاد اکبر، شہباز گل کے سامنے شکایتوں کے انبار

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوجرانوالہ کے رہنماؤں نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز گل کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے۔

پی ٹی آئی رہنما میاں طارق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اقبال گجر اور اس کے بیٹے نے اپنی بیوی کے وزیراعظم کی فیملی سے تعلق کا استعمال کرتے ہوئے پورے گوجرانوالہ کو بلیک میل کیا ہوا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ گوجرانوالہ کو اقبال گجر سے واگزار کروایا جائے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیرآباد ضمنی الیکشن کے لیے لیڈر شپ نے برادری ازم کی بنیاد پر ٹکٹ دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری دفاتر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عزت ہونی چاہیے۔

ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ گوجرانوالہ کو یونیورسٹی اور موٹروے لنک دیا جائے اور سب سے بڑھ کر گوجرانوالہ کا رابطہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے کروادیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *