Categories
Breaking news

گوادر کی صورتحال پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہے، جماعت اسلامی

گوادر کی صورتحال پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہے، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ گوادر کی صورتحال بلوچستان ہی نہیں پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر میں 2 ماہ سے پُرامن احتجاج ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی بجائے تشدد کا راستہ اپنایا گیا، جماعت اسلامی مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی مذمت کرتی ہے۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ غیر آئینی اور غیر جمہوری رویوں سے بلوچستان میں محرومیاں بڑھ رہی ہیں، گوادر کے عوام کے جائز حقوق پورے کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزور طاقت لوگوں کو جائز مطالبات سے دستبردار کروانے کی روش خطرناک ہے، جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *