Categories
Breaking news

گوادر پولیس کی ’حق دو تحریک‘ دھرنے کے خلاف کارروائی

گوادر پولیس کی ’حق دو تحریک‘ دھرنے کے خلاف کارروائی

گوادر میں پولیس نے ’حق دو تحریک‘ کے دھرنے کے شرکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کی جگہ لگائے گئے ٹینٹ اکھاڑ دیے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے، پولیس کارروائی کے بعد لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے۔

مذاکرات بے نتیجہ ختم، حق دو تحریک کا دھرنا جاری

مذاکرات کے بعد وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ مظاہرین کے زیادہ تر مطالبات وفاقی حکومت سے متعلق یا ایران سے تجارت سے متعلق ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز وزیر داخلہ بلوچستان اور مظاہرین کے نمائندوں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

وزیرِداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد مذاکرات کیلئے گوادر گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *