Categories
Breaking news

گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف بڑھنے لگا، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا، مگر پھر امدادی قیمت 4 ہزار روپے من کردی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح آٹے کا تھیلا 32 سو روپے کا ہوجائے گا، کیا کوئی دہاڑی دار 32 سو کا آٹے کا تھیلا خرید سکتا ہے، وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹیفکیشن ہی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔

گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا

ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کردیا جبکہ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔

وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں شوگر اور گندم سمیت ہر صنعت کو مافیا آپریٹ کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *