
سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا، وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ کابینہ گندم اسٹاک کی موجودگی کا جائزہ لے گی اور کمیٹی گندم اسٹاک کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 2 ہفتوں میں دے گی۔
کمیٹی میں مکیش چاولہ، شبیر بجارانی، ہری رام اور وزیر اینٹی کرپشن اکرام اللّٰہ دھاریجو شامل ہون گے۔
اجلاس میں سندھ کابینہ کی جانب سے کویتی سرمایہ کاری کمپنی کے ساتھ معاہدے کی توثیق کی گئی جبکہ کابینہ نے گندم کی اسپورٹ پرائس 2000 فی 40 کلوگرام مقرر کردی۔
کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 8 لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک کے پاس موجود ہے، محکمہ خوراک نے 20-2019 میں 1.236 ایم ایم ٹی گندم خریدی تھی اور وفاقی حکومت سے ایک لاکھ 17 ہزار ٹن درآمد شدہ گندم خریدی گئی تھی۔
اجلاس کے دوران کابینہ کی جانب سے باردانہ 80 فیصد پی پی بیگز اور 20 فیصد جوٹ بیگز خریدنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔
سندھ کابینہ کی جانب سے مزید 2000 روپے فی 40 کلوگرام اسپورٹ پرائس برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ارشد پپو قتل کیس کی سماعت حتمی مراحل میں داخل
انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دو تفتیشی افسران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
-
پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، کروز میزائل بابر ون اے سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
-
کیا وزیرِاعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے؟ جسٹس فائز عیسٰی
وزیرِ اعظم عمران خان کے اراکینِ اسمبلی کو فنڈز دیئے جانے کے نوٹس پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس کے دوران سوال اٹھایا کہ کیا وزیرِاعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے۔
-
جو وکیل عدالت میں پیش ہوا اس کیخلاف کارروائی ہو گی: IHC بار
وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ وکلاء کو خبر دار کیا گیا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
-
نواز شریف کے بعد مولانا اور زرداری میں رابطہ
سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کے فون کے بعد سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
-
ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہماری بات ہوئی ہے، ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔
-
نثار مورائی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
-
کرسٹل ٹن پیک میں بذریعہ کوریئر بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شاہراہِ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے ٹن پیک میں کوریئر کے ذریعے کرسٹل بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب میں PTI کے رابطوں میں تیزی
پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی آگئی، حکومتی جماعت پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرُامید ہے، پنجاب سے سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہشمندوں کے نام سامنے آگئے۔
-
مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔
-
سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس، نیب متاثرین پھٹ پڑے
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے شریک نیب متاثرین پھٹ پڑے، کہا کہ ہم نےکوئی کرپشن نہیں کی نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔
-
پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی: عثمان بزدار
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی۔
-
ویڈیو اسکینڈل، عمران خان نے پارٹی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء کے انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔
-
عاصمہ جہانگیر ایک باوقار خاتون اور نڈر ایکٹوسٹ تھیں، بلاول بھٹو زرداری
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عاصمہ جہانگیر کی برسی کے موقع پر کہنا ہے کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر ایک باوقار خاتون اور نڈر ایکٹوسٹ تھیں۔
-
وزیرِاعظم عمران خان کی وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
-
اسلام آباد: احتجاجی ملازمین پریس کلب روانہ
سرکاری ملازمین سیکریٹریٹ چوک سے پریس کلب کی طرف روانہ ہو گئے، جس کے بعد شاہراہِ دستور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔