
گلیات میں برف باری کے طوفان کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام راستے بند ہیں، سیاحوں کو نتھیا گلی سمیت گلیات نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ گلیات کے داخلی و خارجی راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، نتھیاگلی جانے والے افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گلیات سے مری جانے والے پھنسے ہوئنے سیاحوں کو ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور یہاں برفانی طوفان کے باعث آمد و رفت بند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گلیات میں درجنوں گاڑیوں کو ریسکیو کر دیا گیا ہے، ہوٹلز مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو چیک آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنر ہزارہ مطہر زیب نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ گلیات میں برف میں پھنسی ساڑھے7 ہزار گاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے، سیاحوں کو ہوٹلوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گلیات کے ہوٹلوں میں 1500 کمرے ہیں، جھینگا گلی میں ساڑھے 6 فٹ برف پڑی ہے۔
کمشنر ہزارہ مطہر زیب نے یہ بھی بتایا کہ جھینگا گلی سے مری تک روڈ کو صاف کر رہے ہیں، نتھیا گلی تک روڈ مکمل طور پر بند ہے، جس پر 5 فٹ برف موجود ہے۔
ادھر مری اور گلیات میں شدید برف باری کے دوران آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے پولیس کو برف باری میں پھنسے سیاحوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آر پی او، سی پی او اور سی ٹی او راولپنڈی مری میں موجود ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو کمبل، گرم کپڑے اور خوراک کی ترسیل یقینی بنائی جائے، آر پی او راولپنڈی سارے آپریشن کی خود نگرانی کریں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے پنجاب ہائی ویز پولیس کو ہیوی مشینری مری پہنچانے کا حکم بھی دیا۔
اسلام آباد سے مری جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہے، سترہ میل کے علاقے پر رینجرز نے راستہ بند کر دیا ہے۔
مختلف شہروں سے آئے سیاحوں کی گاڑیاں سترہ میل پر رک گئیں، اس موقع پر رینجرز کی جانب سے شہریوں کو واپس اسلام آباد جانے کی تلقین کی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
مری: طوفان سے ہلاکتیں، 22 لاشیں اسکول منتقل
ملکۂ کوہسار مری میں برفانی طوفان کے باعث اب تک 22 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کلڈانہ کے مقام پر سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاشیں اسپتال نہیں لائی جا سکیں بلکہ اسکول منتقل کی گئی ہیں۔
-
سانحہ مری کا ذمہ دار کون؟ شرمیلا فاروقی کا سوال
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اُٹھادیے۔
-
گلیات میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرکا دعوٰی
ڈپٹی کمشنر گلیات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلیات میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
-
بہتر ہوتا مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا۔
-
نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی پارلیمنٹ میں پیشی کے حوالے سے نیب پہلے خط سے دستبردار ہو گئی، نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا۔
-
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا
وزیر اعظم عمران خان نے مری میں سیاحوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
-
کراچی، جھاڑیوں سے لڑکی کے گیٹ اپ میں نوجوان کی لاش برآمد
-
کراچی سے ایدھی کی ریسکیو ٹیمیں مری روانہ
سربراہ ایدھی ایمرجینسی سیل سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ کراچی سے ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لے مری روانہ ہوگئی ہیں۔
-
36 مسافر کورونا کا شکار، دبئی جانے سے روک دیا گیا
کراچی سے دبئی جانے والے 36 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
لوگوں کی جان بچانے میں ناکامی پرحکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے مری میں ہونے والی اموات پر حکومتی ارکان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے ہیں: ثانیہ نشتر
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔
-
اپنی موجودگی تک جوکام کرنا ہوگا کروں گا، جسٹس گلزار احمد
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ اپنی موجودگی تک جوکام کرنا ہوگا کروں گا۔
-
مری واقعے پر پنجاب حکومت کا 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں پنجاب حکومت کا 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کمشنر مری کے مطابق انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے۔
-
خواجہ آصف کی درخواست، حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا نون لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں درخواست پر حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
فوجی جوانوں کے دستے مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔