
گلگت انتظامیہ نے 9 اور 10 اپریل کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
ڈپٹی کمشنر گلگت کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تعاون کریں اور گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں سمیت ہر قسم کا کاروبار بند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخوں میں لاک ڈاؤن کے دوران ہر طرح کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 ہزار 183 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں سب سے زیادہ یعنی 2 ہزار 132 کورونا وائرس کے کیسز سامنےآچکے ہیں۔
سندھ میں 932 جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 500 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص سامنےآئی ہے۔
گلگت بلتستان میں 211 اور بلوچستان میں 202 کیسز سامنے آچکے ہیں، اسی طرح اسلام آباد 83 اور آزاد کشمیر میں اب تک 28 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 42 ہزار 159 افراد کو ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارا جاچکا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نیوزی لینڈ کے کورونا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات
08 اپریل ، 2020
-
نیب نے میڈیا کے لوگوں پر ہاتھ ڈال کر لائن کراس کی، بلاول بھٹو
08 اپریل ، 2020
-
کورونا کے حوالے سے جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس
08 اپریل ، 2020
-
پاکستان میں کورونا کے مزید 208 کیسزسامنے آگئے
08 اپریل ، 2020
-
وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ جائز ہے، بلاول بھٹو زرداری
08 اپریل ، 2020
-
حکومت پنجاب کی نجی اسکولوں کو ایک ہفتے کی مہلت
08 اپریل ، 2020
-
بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی مشکلات سےآگاہ ہیں، دفتر خارجہ
08 اپریل ، 2020
-
حیدرآباد: شب برات پر شہریوں کے قبرستان جانے پر پابندی
08 اپریل ، 2020
-
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میر شکیل کی گرفتاری پر عالمی تنظیموں سے اپیل
08 اپریل ، 2020
-
لاہور: بھکاری بچوں کے خلاف وارننگ آپریشن شروع
08 اپریل ، 2020
-
تنخواہوں سے اربوں کاٹنے کے باوجود غريب کو راشن نہیں مل رہا، ایاز پلیجو
08 اپریل ، 2020
-
غیر ملکیوں کی ویزا مدت میں 30 اپریل تک توسیع
08 اپریل ، 2020
-
کراچی: حکومتی ناکہ بندی سے ڈاکٹرز بھی پریشان
08 اپریل ، 2020
-
چند ماہ میں عوام نے 85 ارب چینی کی مد میں ادا کیے، سراج الحق
08 اپریل ، 2020
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہے، چیئرمین این ڈی ایم
08 اپریل ، 2020
-
جراثیم کش اسپرے کے لیے واٹر بورڈ کی تیاریاں مکمل
08 اپریل ، 2020
-
عوام شب برات پر گھروں میں عبادت کریں، بلاول بھٹو کی اپیل
08 اپریل ، 2020
-
اگلے ہفتے سے دیگر ایئرپورٹس پر پروازیں آئیں گی، اسد عمر
08 اپریل ، 2020
-
کورونا: حکومتِ سندھ نے شہریوں کو قبرستان جانے سے روک دیا
08 اپریل ، 2020
-
خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے احکامات
08 اپریل ، 2020