Categories
Breaking news

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 زلزلہگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں چار منٹ کے وقفے سے دو بار زلزلہ آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

گلگت بلتستان کے علاقے شگر میں پہلی بار زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 31 اور دوسری بار 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

چار منٹ کے وقفے سے دو بار آنے والے زلزلے کی وجہ سے شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے اور محفوظ مقام پر جمع ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 45 کلومیٹر جبکہ مرکز گلگت بلتستان کے ضلع استور سے 26 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ اتنظامیہ نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی خدشے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.