Categories
Breaking news

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھیگلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔گلگت بلتستان کے ضلع استور، جگلوٹ۔ چلاس سمیت مختلف علاقوں میں زلزنے کے جھٹکوں نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر اور مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔

زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے استور کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ جگلوٹ اسکردو روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

زلزلے کے بعد رات بھر آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے سخت سردی کے باوجود رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *