Categories
Breaking news

گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سے وابستگی کا عہد ہے، بلاول بھٹو زرداری

Advertisement
گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سےوابستگی کاعہد ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش جمہوریت سے وابستگی کا عہد ہے۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگلت بلتستان میں جاری الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کے ان جذبات کو ملحوظِ خاطر رکھے۔

دھاندلی نہ ہوئی تو بھاری اکثریت سے جیتیں گے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قانون کی بالادستی مانتےہیں،عدالتی فیصلہ پسندنہ ہونےکےباوجودتسلیم کرتے ہیں۔

x
Advertisement

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ کاسٹ کرنے اور ایک ایک ووٹ کے شمار کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو شدید ردِعمل ہوگا، کسی کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *