Categories
Breaking news

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آخری دن، رات بارہ بجتے ہی تمام انتخابی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی

Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آخری دن، رات بارہ بجتے ہی تمام انتخابی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی

گلگت بلتستان (جی بی) میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ رات بارہ بجتے ہی تمام انتخابی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی۔

انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام حلقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ انتخابی ڈیوٹی کے لیے چاروں صوبوں سے پولیس کے دستے بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے انتخابی معرکے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، رات بارہ بجے کے بعد تمام سرگرمیاں بند کردی جائیں گی۔ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار آج بھی ووٹرز کوقائل کرنے میں مصروف ہیں۔

جی بی کے 24 میں سے 23 حلقوں پر 15 نومبر کو پولنگ ہوگی، پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب انتخابی عمل کے دوران ڈیوٹی کے لیے پنجاب سے 3 ہزار پولیس اہلکار، خیبر پختونخوا سے 2 ہزار، سندھ سے 5 سو اور بلوچستان سے 2 سو پولیس اہلکار گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

ان اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے 10اضلاع میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان پولیس کے 2506 اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

دیگر سیکیورٹی فورسز میں جی بی اسکاؤٹس کے 965 اہلکار، رینجرز کے 1700 اور ایف سی کے 11سو اہلکار بھی الیکشن عمل میں پولیس کی معاونت کریں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *