Categories
Breaking news

گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ترجمان

Advertisement
Advertisement

 گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ترجمان

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے پورے ملک سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے صوبہ پنجاب سے تین ہزار پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے دو ہزار اور سندھ سے 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری کو طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *