Categories
Breaking news

گلگت بلتستان میں الیکشن آزاد امیدواروں نے جیتا ہے، شیخ رشید

Advertisement

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں الیکشن آزاد امید واروں نے جیتا ہے، ووٹ بینک کے حساب سے بھی آزاد امیدوار ہی جیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کا اپوزیشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ لوگ قوم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز نے بیان دے کر عمران خان کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو مرضی آپ کر لیں، بالآخر قوم سمجھتی ہے ان جلسوں سے کچھ نہیں نکلتا، امید ہے کہ حکومت سمیت ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو گا۔

کراچی سرکلر ریلوے، 20 سال بعد جزوی بحال

کراچی(اسٹاف رپورٹر‘جنگ نیوز)20 سال بعد کراچی سرکلر…

شیخ رشید نے کہا کہ اس ڈائیلاگ کی کیا حیثیت ہوگی جس میں حکومت نہیں ہو گی، خدا اپوزیشن کو عقل و شعور دے کہ وہ تیزی سے مذاکرات کی طرف آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو گا، نیب اور این آر او کیسز سے ہٹ کر عمران خان ہر ایک سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ جب سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات چیت نہیں کرتے تو سیاست کا جنازہ نکلتا ہے، مجھے امید ہے اس ملک میں سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ آپ کس طرح ہمیں کہنا چاہتے ہیں کہ ہم غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے آئے، کوئی بھی عقل کا اندھا یہ نہ سوچے کہ پاکستان کی عظیم فوج کو ملک کے کسی مسئلے سے الگ کیا جا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فوج میں بڑا تحمل ہے، وہ اپوزیشن کی طرح بے وقوف اور جذباتی نہیں، جنرل باجوہ نے ایک نہیں چار مرتبہ کہا ہے کہ جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ جلسے کر کے کورونا وائرس پھیلا کر حکومت کو شکست دیں گے تو یہ شکست نہیں دے سکتے، آپ بند گلی کی طرف قوم کو لے جا رہے ہیں، اس کا اپوزیشن کو نقصان زیادہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *