Categories
Breaking news

گلگت بلتستان: بعض علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع

Advertisement
گلگت بلتستان: بعض علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع

سخت سردی اور برفباری کے باوجود گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے 24 میں سے 23 حلقوں میں پولنگ جاری ہے، تاہم بعض علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

7 لاکھ سے زائد ووٹر شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر ووٹ ڈال سکیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

خواتین، نوجوان اور بزرگ سب ہی پرجوش ہیں، ووٹرز کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن جا پہنچی۔

گلگت بلتستان: برفباری، شدید سردی میں پولنگ جاری

گلگت بلتستان میں آج انتخابات ہو رہے ہیں، اکثر علاقوں میں آج شدید سردی ہے، بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، نظامِ زندگی متاثر ہے تاہم موسم خراب ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

جن مقامات پر پولنگ شروع ہونے میں تاخیر کی اطلاعات ہیں ان میں جی بی اے 24 وادی سلتر و سیاچن اور جی بی اے 15 حلقہ 1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

استور میں جی بی اے 13 ون پولنگ اسٹیشن نمبر 44 میں برف باری اور راستوں کی بندش کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

جی بی اے 15 دیامر حلقہ 1 تھک گوہر آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر رش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چلاس حلقہ 2 میں بزرگ ووٹرز بھی بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

گانچھے میں جی بی اے 24 وادیٔ سلتر و سیاچن میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

دیامر کے جی بی اے 15 حلقہ 1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن پر 2 خواتین اسٹاف موجود ہیں، بارش اور برف باری کے باعث پولنگ کا دیگر عملہ نہ پہنچ سکا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *