Categories
Breaking news

گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی الزامات لگانے سے بہتر ہے بلاول میرے دفتر آئیں: راجا شہباز

Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان انتخابات بلاول اور راجا شہباز

چیف الیکشن کمشنر راجا شہبازخان نے گلگت بلتستان میں انتخابات کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے گلگت بلتستان میں پرامن انتخابات ہوئے، تاریخ کا پہلاالیکشن گزارا جو پرامن رہا۔

رات ڈھائی بجےتک مختلف علاقوں میں پولنگ کاعمل جاری رہا

الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں راجا شہباز نے کہا کہ موسمی حالات کی وجہ سے رزلٹ میں
تاخیر ہوئی، رات ڈھائی بجےتک مختلف علاقوں میں پولنگ کاعمل جاری رہا، رزلٹ فارم47میں اکھٹاکیاجارہاہے اور آراوز کو ہدایت دی ہیں کہ ڈاک سےآنےوالےبیلٹ پیپر کو منظور کریں۔

اعتراض کرنےوالوں نےاختلافی نوٹ تک نہیں لکھا

راجا شہباز نے بتایا کہ حلقہ2سےآئےپی پی وفدنےخودمجھ سےرزلٹ آویزاں نہ کرنے کی درخواست کی اب دھاندلی کےالزامات لگانا سمجھ سےبالاترہیں، پولنگ اورگنتی کاعمل ایجنٹوں کے سامنے ہوتاہے، اعتراض کرنےوالوں نےاختلافی نوٹ تک نہیں لکھا، پیپلزپارٹی کی وجہ سےایک نوجوان کی جان چلی گئی ہوائی فائرنگ اورنوجوان کی ہلاکت کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

احسن اقبال کےتمام الزامات من گھڑت ہیں

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والےسچےہیں توقانون ہاتھ میں لینےسےبہترہےمیرےپاس آئیں، گلگت کی تاریخ میں پہلی بارپیپلزپارٹی کاایک ہی امیدوار2حلقوں سےکامیاب ہوا جہاں سےجیتےتووہاں دھاندلی نہیں ہوتی،ہاریں تووہاں دھاندلی نظرآتی ہے احسن اقبال کےتمام الزامات من گھڑت ہیں مستردکرتاہوں،مینڈیٹ کوئی خزانہ نہیں جسےچوری کیاجائے، جھوٹ بولنےوالےپراللہ کی لعنت ہو، احسن اقبال میرےسامنےکچھ کہتےہیں اورباہرجاکرکچھ کہتےہیں۔

ری کاؤنٹنگ کیمرے کے سامنے کراتے ہیں

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پرامن انتخابات پرسیاسی جماعتوں کےمقامی قیادت کا مشکور ہوں، میرےلئےتمام سیاسی جماعتیں برابرہیں، بلاول سےدرخواست ہےپریس کانفرنس کرنےسےبہترہےکہ میرےدفترآئیں، پیپلزپارٹی والےجتنی بارچاہیں اتنی باردوبارہ گنتی کی اجازت دوں گا، پیپلزپارٹی کےجمیل احمدکی درخواست پردوبارہ گنتی کرائی، اعتراض ہےتوپھرری کاؤنٹنگ کیمرے کے سامنے کراتے ہیں۔

بیلٹ باکس چوری ہونےکی اطلاع

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ہنگاموں اوردھرنوں کی وجہ سےپوسٹل بیلٹ پیپرزکی گنتی کاعمل روکاہواہے، غذرجی بی اے21کے پولنگ اسٹیشن سےبیلٹ باکس چوری ہونےکی اطلاع ملی، جی بی اے21کےاس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخابات کرانےکاحکم دیاہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *