Categories
Breaking news

گلگت بلتستان الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم

Advertisement
گلگت  بلتستان الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Advertisement

گلگت بلتستان الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

پولنگ کے عمل میں عوام نے بھرپور شرکت کی جہاں 24 میں سے 23 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور آزاد امیدوار میدان میں اترے۔

کورونا وائرس کی ایس او پیز کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ہزار دو سو ساٹھ اسٹیشنز میں سے پانچ سو تین مردوں اور تین سو پچانوے خواتین کے لیے مختص کیے گئے۔

گلگت بلتستان میں 7 لاکھ سے زائد ووٹر نے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر ووٹ کا سٹ کیے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، تاہم اب پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اسمبلی کے انتخابات کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ محمد علی رندھاوا نے وزیرِاعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کو انتخابی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر دیامر اور کمشنر بلتستان نے بھی کنٹرول روم کے دورے میں شریک کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے پُرامن انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں آج انتخابات ہو رہے ہیں، اکثر علاقوں میں آج شدید سردی ہے، بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، نظامِ زندگی متاثر ہے، تاہم موسم خراب ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *