Categories
Breaking news

گلگت بلتستان الیکشن ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع، کون سی پارٹی آگے ہے؟ جانیے

Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان الیکشن ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع، کون سی پارٹی آگے ہے؟ جانیے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بعض حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 9 سکردو تین میں تحریک انصاف کے فدا شاد 475 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار وزیر سلیم 318 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 23 میں تحریک انصاف کی آمنہ نصاری 166 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ جی بی اے 17 میں جے یو آئی کے رحمت خالق 92 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے حیدر خان 89 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

معروف اداکار شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

جی بی 1 سے تحریک انصاف کے امجد حسین 184 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے جوہر علی 111 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںعلاقائیگلگت بلتستانگلگت

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *