Categories
Breaking news

گلگت بلتستان الیکشن؛ ہمیں جتوا کر اسمبلیوں میں بٹھائیں، بی بی کا وعدہ پورا کرنا ہے: بلاول بھٹو

Advertisement
Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ سے خطاب

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم حقوق کی جدوجہد کرتے آئے ہیں، آپ ہمیں جتوا کر اسمبلیوں میں بٹھائیں، میں نے بی بی کا وعدہ پورا کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بلتستان کے ضلع گانچھے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہر علاقے سے تیر کے نمائندے کو جتوانا پڑے گا، یہاں تعلیمی ادارے، اسپتال ، صحت کے ادارے کیوں نہیں بنتے، جب تک ہمیں حقوق نہیں دلوائیں گے آپ کی آواز اسلام آباد تک نہیں پہنچے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی کا وعدہ میں نے پورا کرنا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو آپ کے لیے روزگار بناتے تھے، شہید محترمہ کے وقت مشہور تھا کہ بی بی آئی گی روزگار لائے گی، شہید بی بی نے پورے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا جال پچھایا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں ہم نے تاریخی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام دیا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑاکردیا، اتنی بے روزگاری،غربت تاریخ میں نہیں دیکھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سرکاری ملازمین آج تک احتجاج کررہے ہیں، بزرگ شہری احتجاج پر ہیں جن کو پنشن نہیں ملتی، وہ آصف زرداری کا دورتھا جب تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسروں کی حکومتیں عوام کو لاوارث چھوڑ دیتی ہیں، میں نے سندھ میں مفت علاج کیلئے اسپتالوں کاجال پچھایا، ہم نے لیوراورکڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے مفت اسپتال بنائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *