Categories
Breaking news

گلگت بلتستان الیکشن، وہ حلقہ جہاں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان الیکشن، وہ حلقہ جہاں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کے بعد ایک حلقے میں پیپلز پارٹی نے بھی میدان مارلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حلقہ جی بی اے گانچھے 3 کا نتیجہ مکمل ہوگیا ہے اور یہاں پیپلز پارٹی نے میدان مارا ہے۔

جی بی اے گانچھے 3 میں پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 6 ہزار 206 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شمس الدین یہاں 5 ہزار 361 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

معروف اداکار شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 11 کھر منگ کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔ مذکورہ حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد زیدی 5 ہزار 872 ووٹ لے کر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںعلاقائیگلگت بلتستانگلگت

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *