Categories
Breaking news

گلگت بلتستان، مریم کی موجودگی میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کی اہم ترین شخصیت تحریک انصاف میں شامل, امیدوار کے حق میں دستبردار

Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان، مریم کی موجودگی میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کی اہم ترین شخصیت تحریک انصاف میں شامل, امیدوار کے حق میں دستبردار

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز کی جانب سے گلگت بلتستان میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین نے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے ساتھ ملاقات میں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کی امیدوار آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔ میجر (ر) امین نے تحریک انصاف کی امیدوار کے حق میں دستبرداری کا بھی اعلان کردیا۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج کل کیا کام کر رہے ہیں؟خود ہی بتا دیا

سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ 15 نومبر گلگت بلتستان کے حوالے سے تاریخ ساز دن ہے۔ کامیابیوں کا سلسلہ ہرحلقے اور ہر شہر تک وسیع ہورہا ہے، گلگت کو محرومیاں دینےوالوں کا ووٹ سےاحتساب کیا جائے گا، شکست کے آثار نےشریفوں اور زرداریوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

مزید :

Breaking Newsعلاقائیگلگت بلتستانگلگت

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *