Categories
Breaking news

گلگت الیکشن سے پاکستانی سیاست کے نتائج اخذ نہیں کرسکتے، اسد عمر

Advertisement
الیکشن سے پاکستانی سیاست کے نتائج اخذ نہیں کرسکتے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن سے پاکستانی سیاست کے لیے نتائج اخذ نہیں کیے جا سکتے۔

ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی وفاق میں اقتدار میں تھی تو گلگت میں وہ جیتی مگر پاکستان میں اگلے الیکشن ہار گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مسلم لیگ ن وفاق میں اقتدار میں تھی تو گلگت میں الیکشن جیت گئی مگر پاکستان میں اگلے الیکشن ہار گئی۔

Table of Contents

x
Advertisement

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 21 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔

موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 8 پر پاکستان تحریک انصاف، 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی، 2 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن جبکہ ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *