Categories
Breaking news

گلگت الیکشن: جی بی 2 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی پھر کامیاب

Advertisement
جی بی 2 گلگت 2 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ

گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں جی بی 2 گلگت 2 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

Advertisement

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق جی بی اے 2 گلگت2 میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امید وار فتح اللّٰہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کےفتح اللّٰہ خان کو 6 ہزار 880 ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جمیل احمد 6 ہزار 764 ووٹ لے کر اس حلقے سے دوسرے نمبر رہے ہیں۔

جی بی انتخابات میں کا میاب ہونے والے چاروں آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

جی بی اے9اسکردو 3سےآزاد امیدوار وزیر سلیم نےپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی، جبکہ جی بی اے10اسکردو 4 سےآزاد امیدوار راجہ ناصر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ۔

جی بی اے 2 گلگت2 پر فتح اللّٰہ خان کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 9 ہو گئی، جبکہ 5 آزاد امید واروں کی شمولیت کے بعد جی بی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمشنر اپنے عہدے کا پاس نہیں رکھ سکے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ الیکشن کمشنرگلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگےہیں، وہ اپنے عہدےکاپاس نہیں رکھ سکے، الیکشن کمشنراپنی ملاقاتوں کی تفصیلات عوام کےسامنےلائیں۔ یہاں تو آرٹی ایس کا معاملہ نہیں، ہمیں سرکاری نتائج کا انتظارہے، پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں جی بی ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سے صرف دو ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیتے لیکن پیپلز پارٹی نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور جیالوں نے دھرنا دے دیا۔

جی بی انتخابات، دھاندلی کے خلاف پی پی پی کا دھرنا

گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا آر او آفس کے باہر دھرنا جاری ہے۔

دوسری بار ووٹوں کی گنتی ہوئی تو دھرنے پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس دعوے کے ساتھ خوشی منانا شروع کر دی کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد کامیاب ہو گئے ہیں۔

اب ریٹرننگ افسر کی جانب سے جی بی 2 گلگت 2 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *