Categories
Breaking news

گلگت الیکشن، کامیابی پر کابینہ کی وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد

Advertisement
گلگت الیکشن، کامیابی پر  کابینہ کی وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد

Advertisement

وفاقی کابینہ کے ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر وزیرِاعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

x
Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر وہاں کے مسائل حل کریں گے، عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس شدید پھیل رہا ہے اس لیے سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *