Categories
Breaking news

گلگت الیکشن، سکردو میں پی ٹی آئی کی ریلی ، مخالفین نے ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

Advertisement
Advertisement

گلگت الیکشن، سکردو میں پی ٹی آئی کی ریلی ، مخالفین نے ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکردو کے علاقے یاد گار چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی پر پتھراؤ کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق یادگار چوک پر تحریک انصاف کی ریلی پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔ میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس پی کو ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعے کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

معروف اداکار شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

مزید :

Breaking Newsعلاقائیگلگت بلتستانسکردوگلگت

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *