Categories
Breaking news

گلوکار ہیسل کی گرفتاری پر بارسلونا میں مظاہرے،12 کم سن گرفتار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار ہیسل کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران لوٹ مار اور نقصان کے الزام میں 18 میں سے 12 نابالغ گرفتارکرلئے گئے۔4 ماہ کی مسلسل تفتیش کے بعد بارسلونا اور میٹروپولیٹن کے علاقے میں آپریشن کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔موسس دی ایسکوادرا اور گواردیا اربانا دی بارسلونا نے جمعرات کے روز 18 افراد کو گرفتار کیا ہے،ان میں سے 12 نابالغ ہیں،جنہوں نے فسادات کے دوران شہر کے مرکز میں دکانوں اور بینکوں میں لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

کاتالان پولیس کے بیان کے مطابق جمعرات کی صبح ایک آپریشن کیا گیا جس میں بارسلونا میں آٹھ اور قریب کی میونسپلٹیوں میں دس نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
آدھے سے زیادہ افراد پراپرٹی جرائم سے متعلق پولیس ریکارڈ میں ہیں۔اس کے علاوہ حراست میں لئے گئے پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں جن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ چوری شدہ چیزوں کو دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

شناخت شدہ مشتبہ افراد کے پروفائل کے تجزیے سے پولیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کا تعلق کسی منظم گروہ سے نہیں ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جن میں زیادہ تر نابالغ ہیں ، جنہوں نے لوگوں کی بھیٹرکا فائدہ اٹھایا۔ پولیس بیان کے مطابق مظاہرین میں شامل ان افراد نے شہر کے وسط میں واقع مختلف اداروں میں توڑ پھوڑ کی اندھا دھند کارروائیوں کی صورتحال سے فائدہ اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *