Categories
Breaking news

گلشن اقبال میں اومی کرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیس سامنے آنے پر گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک سیون میں گزشتہ روز 12 افراد میں اومی کرون ویرئینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔

گلشنِ اقبال کے متاثرہ علاقے میں دیگر تمام کاروبار سختی سے بند رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال کی جن گلیوں اور علاقے میں متاثرہ افراد ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

گلشن اقبال بلاک 7 کے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی۔

متاثرہ علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی، متاثرہ علاقے میں صرف کھانے پینے اور دواؤں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *