Categories
Breaking news

گلاسگومیں پاکستان نژاد شہری قتل

Advertisement
Advertisement

گلاسکو(طاہر انعام شیخ) گلاسکو میں ایک پاکستان نژاد شخص کو چاقوکے مسلسل وار کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ 32سالہ عمر صادق سلور برن شاپنگ سینٹر کے قریب بوائیڈسٹون روڈ پر شدید زخمی حالت میں پائے گئےتھے۔ پولیس کے ایک ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم کو دن کوڈیڑھ بجے کے قریب اس واقعہ کی اطلاع ملی ایمرجنسی سروسز فوراً پہنچ گئی اور 32سالہ شخص کو کوئن الزبتھ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گئے۔ اس سلسلے میں پولیس تفتیش جاری ہے۔ اور اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اوراپنی انکوائری میں مصروف ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *