Categories
Breaking news

گزشتہ سالوں کے مقابلے رواں سال میں پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا

Advertisement

گزشتہ سالوں کے مقابلے رواں سال میں پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ ملک میں گزشتہ سال 20 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عبدالرزاق داؤد نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور بورڈ آف انویسمنٹ کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان میں نئی کمپنیوں کی آمد کا کریڈٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ایس ای سی پی کی جانب سے کاروبار کو باقاعدہ قانونی شکل دینے کی پیشکش کا فائدہ اٹھائیں۔

Advertisement

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ 2018 اور 2019 کے مقابلے میں رواں سال 2020 میں پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جنوری 2021 میں 2201 کمپنیاں ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی ای او ڈی بی رینکنگ میں غیر معمولی بہتری آئی جب کہ پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بھی اضافہ ہوا اور گزشتہ سال 20342 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *