Categories
Breaking news

گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم پر عمل درآمد کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

Advertisement
Advertisement

گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم پر عمل درآمد کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی۔

لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے فور) پر عمل درآمد کی ذمہ داری واپڈا کوسونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی سپلائی کرنے کے بڑے منصوبےکے فور کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائےگا اور اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کے فور کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، اس سے قبل یہ منصوبہ حکومت سندھ نے مکمل کرنا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *