
سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) کے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن میں سفر کرنے والے بس کا کارڈ بنوائیں، جس کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کارڈ لینے والوں کو کم از کم کرایہ 15 روپے ادا کرنا ہوگا، ہر دو کلومیٹر کے بعد کارڈ سے پانچ 5 روپے کٹوتی ہوگی۔
گرین لائن بس سروس عوام کے لیے شروع کردی گئی ہے، 9 جنوری تک چار گھنٹوں کے لیے بس سروس چلا کرے گی جبکہ دس جنوری سے صبح 6 سے رات 10 تک سروس چلے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 9 جنوری تک گیارہ اسٹیشن جبکہ دس جنوری سے بائس اسٹیشن پر سروس چلے گی، عوام کے لیے اسٹیشنز گیارہ مقامات پر بنائے گئے ہیں۔
Table of Contents
کراچی: پہلے دن گرین لائن بس چلنے میں تاخیر، کرائے پر شہری مشتعل
آج گرین بس سروس کا پہلا دن ہے تاہم سرجانی ٹاؤن عبداللّٰہ چوک اسٹیشن سے پہلی گرین بس سوا گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، دوسری جانب گرین لائن بس کے کرائے کے معاملے پر ایک شہری مشتعل ہو گیا جس نے شور مچا دیا۔
ایس آئی ڈی سی ایل کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرجانی، عبداللّٰہ چوک، دو منٹ چورنگی، پاور ہاؤس، ناگن چورنگی، جمعہ بازار، حیدری، بورڈ آفس، ناظم آباد نمبر ایک، سینیٹری مارکیٹ اور نمائش پر اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گرین بس سے ناظم آباد جانے والا شہری کرائے کا سن کر مشتعل ہو گیا جس کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن سے ناظم آباد جانے کے لیے 55 روپے کرایہ مانگ رہے ہیں۔
مشتعل شہری نے کہا کہ اس سے کم میں تو چنگ چی پر کرایہ لگتا ہے، یہ سب مل کر لوٹ رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان سیٹیزن پورٹل، مسیحی برادری کی شکایات سے متعلق ڈیٹا جاری
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر مسیحی برادری کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور اِن کے حل سے متعلق ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔
-
رواں برس کراچی کے شہریوں سے کتنے موبائل چھینے گئے؟
کراچی میں ایک سال کےدوران جرائم کی شرح مزید بڑھ گئی، رواں برس شہریوں سے 24 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔
-
حماد اظہر ہمیشہ کی طرح غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، امتیاز شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کراچی میں نہ عوام کو نہ ایکسپورٹ اور نہ ہی نان ایکسپورٹ کو گیس مل رہی ہے۔
-
اے این پی بھی بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر سر جوڑ کر بیٹھ گئی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بھی خیبرپختون خوا بلدیاتی انتخابات کےنتائج پر سر جوڑکر بیٹھ گئی۔
-
وجیہہ کے سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا، تفتیشی ذرائع
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اغواء کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے
-
مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈیلوں کی سونامی میں غرق عمرانی سیاست اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے
-
سندھ حکومت نے حماد اظہر کا بیان رد کر دیا
سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان رد کر دیا۔
-
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس آ گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
-
خیر پور: طالبہ نے اغواء کرنیوالے ملزم کو معاف کر دیا
شاہ عبد الطیف یونی ورسٹی خیر پور کی طالبہ کے مبینہ اغواء کی کوشش کے کیس میں نیا موڑ آ گیا، طالبہ نے ملزم صفدر وسان کو معاف کر دیا۔
-
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا
چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا
-
فریٹ ٹرین تفتان کے راستے ایران میں داخل ہوگئی
اسلام آباد ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ کے راستے استنبول جانے والی پہلی فریٹ ٹرین پاکستانی سرحدی علاقے تفتان پہنچ گئی۔
-
کراچی میں کل سے ہلکی بارش کا امکان
کراچی والے تیاری کر لیں، چھتریاں نکال لیں، محکمۂ موسمیات نے کراچی میں کل اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
-
فخر ہے کہ اللّٰہ تعالی نے مجھے ایسا بھائی دیا جو رشتوں کو مقدس سمجھتا ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے نواز شریف کا بھائی ہونے پر اظہارِ فخر کیا ہے۔
-
قائدِ اعظم کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے۔
-
قائدِ اعظم کے بعد انکے اصولوں کی نفی کی گئی: آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قائد اعظم کے انتقال کے بعد ان کے اصولوں کی نفی کی گئی۔
-
آنے والی نسل کو ’نیا پاکستان‘ نہیں ’جناح کا پاکستان‘ چاہیے, شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آنے والی نسل کو ’نیا پاکستان‘ نہیں ’جناح کا پاکستان‘ چاہیے۔