سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کاکہنا ہے کہ مجھے کل رات گرین لائن بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک کال آئی، تاہم کال کرنے والے نے یہ بھی نہیں بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لیے کہاں آنا ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ گرین لائن بس کے انفرا اسٹرکچر میں بہت کام باقی ہے یہ افتتاح کس چیز کا کر رہے ہیں، پہلے پروجیکٹ مکمل کریں آزمائشی طور پر چلا لیں پھر وزیراعظم سے افتتاح کرائیں۔
کراچی، احسن اقبال نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا
رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔
انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت میں ارسطو بیٹھے ہیں جنہوں نے کل اتنا جھوٹ بولا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کی بسوں کے لیے پیمنٹ بھی ان کو کرچکا ہوں کل انہوں نے جھوٹ بولاجبکہ گرین لائن بس منصوبے میں شامل نمائش چورنگی پر بریج فنانسنگ سندھ حکومت نے کی ہے۔
گرین لائن منصوبے میں تاخیر پر منفی بات نہیں کرنا چاہتا، اسد عمر
اسدعمر نے کہا کہ دو ہفتےکا عرصہ ہوگا اس کےبعد بدتریج آپریشن بڑھےگا،10 جنوری کو گرین لائن کا فل کمرشل آپریشن شروع ہوگا۔
اویس شاہ نے کہا کہ یہ وزیراعظم سے آج وہی کے سی آر والا ڈرامہ کرا رہے ہیں، مجھے کل رات گرین لائن بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک کال آئی، تاہم کال کرنے والے نے یہ بھی نہیں بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لیے کہاں آنا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کو دعوت دی گئی ہے یا نہیں۔
اویس شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو آج آنا ہوتا تو سرکاری دعوت نامہ ملتا میرا نہیں خیال کہ وزیراعظم آئیں گے، اسد عمر کے کہنے پر اگر وزیراعظم آتے ہیں تو پھر ان کی عقل کا انداہ لگالیں۔
احسن اقبال کے گرین لائن کے افتتاح پر اسد عمر کا ردّ عمل
وفاقی وزیر اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کو یہی کہہ سکتےہیں کہ ’بیگانے کی شادی میں عبدﷲ دیوانہ‘
انہوں نے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے جنہوں نے یہ پروجیکٹ شروع کیا۔
صوبائی وزیر نےشکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں جو افسران ڈیلیور کرتے ہیں ان کو صوبے سے نکالا جاتا ہے نیب کے نوٹسز آتے ہیں۔
اویس شاہ نے بتایا کہ سندھ کیلئے ڈیزل ہائبرڈ 250 بسوں کے لیے ترک کمپنی سے معاہدہ ہوچکا ہے، 250 بسوں میں سے 50 بسیں فروری تک پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اس وقت لاجسٹکس کے مسائل آئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج اپنے ایک روزہ دورۂ کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں، گرین لائن بس منصوبے کیلئے جدید بسیں دو مرحلوں میں چین سے کراچی لائی گئی ہیں۔
گرین لائن بس منصوبے کا آغاز مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں ہوا تھا، اسی مناسبت سے گزشتہ روز نون لیگی رہنما احسن اقبال نے اس کا علامتی افتتاح کردیا، اس موقع پر انہیں رینجرز کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور:رقم چوری کرکے فیکٹری جلانے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور میں راوی روڈ کے علاقے میں کیمیکل فیکٹری کو آگ لگا کر دفتر سے رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر میں نوک جھونک
گیس کے بحران پر مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوئی ہے۔
-
کراچی: خاتون شوہر کے ٹکڑے کر کے آرام سے سو گئی
کراچی کے علاقے صدرمیں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون نے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر آرام سے سو گئی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
چودہویں عالمی اردو کانفرنس میں آج کیا ہوگا؟
کراچی آرٹس کونسل میں جاری چودہویں عالمی اردو کانفرنس میں آج معلومات سے بھرپور سیگمنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
دبئی سے توڑنےکیلئے گڈانی لایا گیا جہاز ماحول کیلئے خطرناک قرار
بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نے دبئی سے شپ بریکنگ کیلئے گڈانی آنے والے ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔
-
علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
-
مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، علی زیدی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے
-
بجلی مہنگی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت، شہباز
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت ہے۔
-
بلاول بھٹو سے پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ ہر مقابلے میں جیت کے لیے اتریں گے، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں وارڈ کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔
-
وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے
رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
-
پنجاب حکومت 46 نئی گاڑیاں خریدے گی
یاد رہے کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ اور کابینہ کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے چکی ہے۔
-
کراچی کا اسٹریٹ کرمنل ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا
ایف بی آئی کے ایجنٹ پاکستانی شہری کامران نے القاعدہ اور داعش کے کئی سرکردہ لوگوں کو پکڑ وایا۔
-
کراچی میں روزنامہ ڈان کے فوٹوگرافر پر سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد
فیصل مجیب کا کہنا ہے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اس پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے شناخت کروانےکے باوجود موبائل فون ، کیمرہ اور ہیلمٹ توڑ دیا، جبکہ اسے ایک گھنٹے تک حراست میں بھی رکھا گیا۔
-
اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے، سراج الحق
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہلال احمرافغانستان کے صدر مطیع الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
-
گورنر نے سندھ حکومت کا غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی کسی شق میں واضح نہیں کہ خلاف قانون تعمیرات اور عمارتوں کےذمہ داروں کو کیا سزا وجرمانہ ہوگا۔
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور پر جرمانہ عائد
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔