Categories
Breaking news

گرمیوں کی آمد آمد اور کاتالونیا میں سیاحت کا دور دورہ

بارسلونا (محمد نبی) سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ کاتالونیا میں طلوع ہو رہا ہے۔ یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات افق پر منڈلا رہی ہیں۔
وبا کی صورت حال میں دھیرے دھیرے مگر یقینی بہتری آ رہی ہے۔ ویکسی نیشن مہم ہر گزرتے ہفتے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ سیاحت دوبارہ بحالی کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی سیاح کاتالونیا کے ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں۔ مقامی سیاحوں کو جو کچھ ان کا اپنا ملک پیش کر رہا ہے، اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔

برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، جاپان، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، اسرائیل، مالٹا اور رواندا سے آنے والے سیاحوں کو کسی میڈکل چیک اب کا سامنا نہیں کرنا پڑتا نہ انہیں اپنی ویکسی نیشن ثابت کرنی ہوتی ہے اور نہ ہی منفی کوورونا ٹسٹ دکھانا لازم ہے۔ البتہ دنیا کے دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو کچھ ضروری کوائف پورے کرنے ہوتے ہیں جن میں 14 دن پہلے مکمل ویکسی نیٹ ہونے کا ثبوت، 72 گھنٹے پہلے لیا گیا PCR ٹیسٹ جو منفی آ چکا ہو اور یہ کہ وہ 6 ماہ کے عرصے میں کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہوں، شامل ہیں۔

البتہ برازیل، جنوبی افریقہ اور بھارت کے سیاحوں کو کچھ مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ ان ممالک میں پائی جانے والی وائرس کی نئی ساخت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *