Categories
Breaking news

گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں، اشنا شاہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام شہریوں کی طرح ملک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں۔اشناشاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی شہر میں پانی کی کمی پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں‘۔
اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین ان مسائل پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔ ایک صارف نے انہیں ان مسائل پر اداکارہ کو حوصلہ دینے کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کی بات یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ’ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانہ نہیں ہے‘۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ سکون صرف قبر میں ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.