Categories
Breaking news

گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، اسد قیصر

گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف کے کارکن ہر جگہ نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کارکنوں کا امتحان ہے، کارکنوں نے ہر ضلع اور تحصیل میں نکل کر احتجاج کرنا ہے، ملک جن معاشی حالات سے گزر رہا ہے، اس قسم کے اقدامات سے مزید حالات خراب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات خراب کرنے کی ذمے داری وفاقی حکومت اور نگراں صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *