میڈرڈ(محمد نبی) منگل کے روز سمندری ریسکیو حکام نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے 17 تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ تارکین وطن میں 5 عورتیں، 11 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ ان کو گران کینیریا کی ارگوئینگوئین بندر گاہ پر پہنچا دیا گیا۔ ہسپانوی نیوز پیپر کے مطابق ایک حاملہ خاتوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دیگر افراد کی صحت بہتر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 23000 سے زیادہ تارکین وطن ماراکو اور مغربی افریقہ سے کشتیوں پر سوار ہو کر کینری جزیرے پہنچے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق 4 اپریل 2021 میں جزیرہ نما کینریا میں سمندری کشتیوں پر پہنچنے والوں کی تعداد 3567 ہو گئ ہے۔
