Categories
Breaking news

گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی پولیس کا چکما دے کر فرار

Advertisement
Advertisement

گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی پولیس کا چکما دے کر فرار

گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی عابد ملہی ننکانہ صاحب پولیس کو چمکا دے کر فرار ہوگیا۔

گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو وہ پولیس کو چمکہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب پولیس کی بھاری نفری عابد ملہی کو ڈھونڈے میں مصروف ہے، پولیس کی بھاری نفری نے دھولر والے قبرستان کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں ملزم عابد ملہی آج دوپہر اپنی سالی کے گھر آیا تھا، عابد کی سالی کشور بی بی پرانا ننکانہ کی رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو عابد کی موجودگی کی اطلاع پہلے ہی مل چکی تھی لیکن پولیس 30 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ عابد ملہی رائے بلار بھٹی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا، پولیس اہلکاروں نے عابد کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم دھکا دے کر فرار ہوگیا۔

ملزم کی سالی کشور بی بی کا کہنا ہے کہ عابد کے فرار ہونے کے بعد ہماری جان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیس میں نامزد دو ملزمان شفقت اور بالامستری گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں پولیس کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *