Categories
Breaking news

گاڑیوں کی قیمت کے حوالے سے بڑا فیصلہ، حکومت نے منظوری دیدی

Advertisement

وفاقی حکومت نے نئی گاڑی کی خریداری پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس عائد کیاجائے۔

وفاقی حکومت نے وصولیوں کاہدف پورا کرنے کےلیے بڑا فیصلہ کیا ہے کہ نئی گاڑی کی خریداری پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس عائد کیاجائے۔

660 سے 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار، 2000 سی سی تک ایک لاکھ اور 2ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں پر 2لاکھ روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے گاڑیوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کی منظوری بھی دےدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس وصولیوں کاہدف پورا کرنے کےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا اور یہ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس نئی گاڑیوں کی خریداری اور 3 ماہ کے اندر دوبارہ فروخت کرنے پر لگے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *