
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ گاؤں کے حجرے کی سیاسی بات کا بتنگڑ بنادیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے عمران خان کی حکومت سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے گاؤں کے حجرے میں سیاسی بات کی تھی، اسے بتنگڑ بنادیا گیا، اس پر عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ان سے بچا کریں یہ ایک بات پکڑ لیتے ہیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہماری وفاقی حکومت گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اکثر معاملات پر بات طے پا گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے ہمراہ صوبائی ملازمین کے وفود بھی مذاکرات میں شریک ہوئے، جن کی خواہش تھی کہ اُن کا فیصلہ بھی ہم کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملازمین سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، مرکز کے ملازمین کے تمام امور طے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اپوزیشن اتحاد عقل سے عاری ہے، فردوس اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو عقل سے عاری قرار دیدیا۔
-
حکومت سینیٹ الیکشن کو متنازع بنانا چاہتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جامع انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں، آپ مان چکے ہو کہ یہ ایک آئينی ایشو ہے۔
-
فضل الرحمان کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، لانگ مارچ پر مشاورت
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم تحریک، لانگ مارچ پر مشاورت ہوئی ہے ،جبکہ سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
-
وزیر اعظم عمران خان علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالتیں تا حکم ثانی بند، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس کی عدالتیں بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
-
اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع
کیا اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر حکومت کو سینیٹ میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری کرلی ہے؟
-
کراچی میں گرفتار دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک خودکش بمبار بھی مارا گیا۔
-
پاکستان رواں سال پہلا بلین ٹری ہدف حاصل کرنے کیلئے تیار
ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال (2021) کے وسط میں پہلا بلین ٹری ہدف حاصل کرنے کےلیے تیار ہے۔
-
سینیٹ الیکشن کے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط ہے، شہباز گِل
شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے ریمارکس اعتراض کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی پر تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری
شوکاز نوٹس کے مطابق ارکان کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین و قانون کے عین مطابق ہے، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی سیاست پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو آئین و قانون عین مطابق قرار دیدیا۔
-
بلوچستان: خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
-
شبلی فراز علی سدپارہ کی بخیریت واپسی کیلئے دُعاگو
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کی بخیریت واپسی کے لیے دُعاگو ہیں۔
-
شبلی فراز کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دی گئی ہے۔
-
عثمان بزدار کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساؤتھ افریقا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
-
صدر مملکت کو آرڈیننس کے اجرا سے تو نہیں روکا جاسکتا، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانےسے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آرڈیننس مفروضاتی اصول پر مبنی ہے، صدرمملکت کو آرڈیننس کے اجرا سے نہیں روکا جاسکتا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا اگر آرڈیننس میں کوئی تضاد ہے اورعدالت ریفرنس کا جواب نفی میں دیتی ہے تویہ خود بخود غیرموثر ہوجائے گا،جسٹس عمرعطا بندیال بولے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم اور وزرا سمیت دیگر انتخابات کا طریقہ کار خفیہ کیوں رکھا گیا ہے؟ ہم نے ملک میں اچھے سیاستدان بھی دیکھے ہیں، سب سیاستدانوں کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے۔