
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم نے کمر کس لی، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی آئی خان سے امیدوار سٹی میئر عمر امین کی الیکشن کمیشن سے نا اہلی پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایات بھی دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلی کے پی، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب، شیریں مزاری، علی امین گنڈاپور اور مرادسعید بھی شریک ہوئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
محنت کرکے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے، زمان خان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل ایمرجنگ کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ محنت کرکے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانا میرا ہدف ہے۔
-
قوم جانتی ہے پی ڈی ایم بنانے والے کون تھے، توڑنے والے کون ہیں، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے پی پی اور ن لیگ میں بڑھتی قربت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کےنظریات اور سوچ ایک نہیں، جب مفادات پورے ہوگئے تو علیحدہ ہو جائیں گے۔
-
وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران کچھ لوگ تصویریں ڈھونڈنے پر لگے ہوئے تھے، فرخ حبیب
وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ،وزیراعظم سیاسی حکمت عملی کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔
-
شہزاد اکبر کو رپورٹس بناکر دینے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، ذلفی بخاری
ذلفی بخاری نے کہا کہ لوگوں کو ہم سے توقعات تھیں کہ ہم لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے، پیسہ نہیں تو کم از کم نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔
-
راجہ فاروق حیدر کا علی امین گنڈاپور کے بھائی کی نااہلی پر ردعمل
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے علی امین گنڈاپور کے بھائی کو نااہل کرنے اور جرمانے کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق بری طرح پامال کیا
-
کراچی، بس ٹرمینل پر چھاپا، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد
کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ اور نان کسٹم سامان برآمد کرلیا۔
-
شہباز، حمزہ کی احتساب عدالت میں پیشی
لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر ان کے وکیل کو مزید دلائل کے 15 فروری کو طلب کر لیا، جبکہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرنے کے لیے15فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
-
کراچی، آن لائن شراب فروخت کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں ہر طرح کے سامان کی طرح شراب بھی آن لائن فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں فریئر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
-
نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے وکیل شہریار نواز خان نے درخواستوں پر دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
-
سعودی عرب کے وزير داخلہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
سعودی عرب کے وزير داخلہ امير عبدالعزيز ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
-
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ریکارڈ ویکسینیشن
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں ایک روز میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔
-
عمر امین گنڈاپور کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور امیدوار برائے سٹی میئر عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
-
سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن کورونا کے باعث انتقال کر گئیں
معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
-
آئی ایم ایف کے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں
-
سی پیک ون ونڈو آپریشن کے پیچھے وزیراعظم ہیں، خالد منصور
معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کاکہنا ہے کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وزیراعظم کھڑے ہیں، وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرا دی، وزیراعظم آفس بھی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل میں مدد کرے گا،سی پیک میں کچھ پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں ان مسائل کو حل کردیا گیا ہے، چینی کمپنی نے پاکستان میں مکئی اور سویا بین کی کاشت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
-
اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کیخلاف لائی جائے یا اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف؟ آج نون لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔