Categories
Breaking news

کے پی، انتخابی عملہ سامان اٹھا کر پہاڑی سلسلے میں 3 گھنٹے پیدل چلا

کے پی، انتخابی عملہ سامان اٹھا کر پہاڑی سلسلے میں 3 گھنٹے پیدل چلا

حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کرک کی تحصیل تخت نصرتی، ولیج کونسل شاہ سلیم میں انتخابی عملہ ووٹنگ میٹریل اٹھا کر دشوار گزار پہاڑی سلسلہ میں تین گھنٹے کی پیدل مسافت طے کر کے قومی فریضہ ادا کرنے پہنچا۔

انتخابی عملے کی فرض شناسی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بلدتی الیکشن کے دن ووٹنگ کے دوران ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک کا چچا زاد بھائی اور گن مین شامل تھے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *