Categories
Breaking news

کےالیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا۔
کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا۔

کےالیکٹرک نے صارفین کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

وفاقی حکومت نے کراچی کےلیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کےلیے فی یونٹ 3 روپے 30 پیسے مہنگا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کی بجلی کی قیمت ڈسکوز کے سہ ماہی ٹیرف کے برابر بڑھانے کی تجویز ہے۔

اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی 4 ماہ کےلیے مہنگی کرنے کی تجویز ہے، درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی۔

نیپرا حکام کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *