Categories
Breaking news

کیڈٹس تمام توجہ پیشہ ورانہ مہارت پر مرکوز رکھیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کیڈٹس تمام توجہ پیشہ ورانہ مہارت پر مرکوز رکھیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول اور بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیڈٹس کو تمام توجہ پیشہ ورانہ مہارت پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔

پی ایم اے آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایم اے میں کیڈٹس اور آفیسرز سے گفتگو بھی کی۔

سپہ سالار نے پی ایم اے میں یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں بھی یادگار شہدا پر پھول رکھے، بلوچ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے گفتگو کی۔

بلوچ رجمنٹل سینٹر پہپنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *