
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن محمد سرور شہید کے 74 ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن سرور نے 1948ء میں کشمیر میں دفاعِ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرورشہید نے دشمن کا بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کیا، اپنے لہو اور بہادری سے قوم کو نئی زندگی بخشی۔
کیپٹن محمد سرور شہید کا 74 واں یومِ شہادت
نشانِ حیدر یافتہ کیپٹن محمد سرور شہید کا آج 74 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔
صدر نے مزید کہا ہے کہ یہ قوم دفاعِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کی ہمیشہ احسان مند رہے گی۔
انہوں نے کیپٹن محمد سرور شہید اور دیگر تمام شہداء کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: تیسرے مون سون اسپیل میں 17 افراد جان سے گئے
کراچی پولیس کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل میں شہر قائد میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔
-
ملک بھر میں بارشوں سے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
ملک بھر میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارش کے نتیجے میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
-
ہمارا اگلا ہدف شہباز شریف ہیں: عندلیب عباس
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تختِ لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیرِ اعظم شہباز شریف ہیں۔
-
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی
چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
-
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
فلڈ وارننگ سیل نے آگاہ کیا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
-
کراچی: آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارش رہے گی، مون سون سسٹم کی نمی کے باعث بادل اب بھی شہر پر ہیں۔
-
پنجاب، بلوچستان، سندھ کے دیہات کو سیلاب کا سامنا
پاکستان میں مون سون کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، شدید بارشوں کے پیشِ نظر ناصرف دیہی بلکہ متعدد شہری علاقے بھی زیرِ آب آ گئے۔
-
بلال صدیق کو آئی بی میں رپورٹ کرنے کا حکم
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع ہیں: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بہت مواقع ہیں۔
-
کراچی، دعا زہرا عدالت میں پیش، تفتیشی افسر نے صحافیوں پر پستول تان لیا
عدالتی حکم پر لاہور سے کراچی واپس لائی جانے والی لڑکی دعا زہرا کو آج کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے صحافیوں پر پستول تان لی۔
-
عمران خان کا دورۂ لاہور، اہم فیصلے متوقع
پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔
-
متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں: عائشہ غوث پاشا
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کمرشل اداروں سمیت متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔