Categories
Breaking news

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ سندھ کابینہ میں پیش

19 اکتوبر کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ سندھ کابینہ میں پیش کردی گئی۔

Advertisement

کمیٹی نے کیپٹن صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور پولیس پر دباؤ ڈالنے کا ذمہ دار وفاقی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کے چند ارکان اسمبلی کو قرار دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء پر قائم کمیٹی کی انکوائری رپورٹ جمعرات کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چند ارکان اسمبلی نے سندھ پولیس کے معاملات میں مداخلت کی اور مزار قائد پر پیش آنے والے واقعے پر مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس میں ایک ایسے شخص کو مدعی بنایا گیا جو واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود ہی نہیں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کو کراچی کے ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *