
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، نون لیگی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل (پیر کو) کیس کی سماعت کریں گے۔
x
Advertisement
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بغاوت مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع
بغاوت کے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد کی عبوری ضمانت میں 15 دسمبرتک توسیع کردی ۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ کے پی، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد پولیس کے آئی جیز کو مجھے سیکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور میں اہلیہ مریم نواز کے ساتھ نیب آفس جاتے ہوئے ایک بار مجھ پر حملہ ہو چکا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ناموسِ رسالت ﷺ کیلئے آواز اٹھاتا رہا ہوں، سیاسی طور پر بھی متحرک ہوں، پی ڈی ایم اور سیاسی سرگرمیوں کیلئے پورے ملک میں آنا جانا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- کیپٹن (ر) صفدر نے کورونا کو شکست دے دی
- کیپٹن صفدرکی گرفتاری پر قائم کمیٹی کی رپورٹ تیار ہوگئی، ناصر شاہ
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مجھ پر مختلف مقدمات درج کیئے گئے۔
مریم نواز کے شوہر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت میں دائر درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ سابق ایم این اور ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے سیکیورٹی میرا بنیادی حق ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بزدار صاحب صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ وہ صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں۔
-
حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات منسوخ
ملتان میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت حافظ جمال ملتانی کے عرس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
-
PDM جسلہ: خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ لاہور روانہ
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگیا۔
-
لاہور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہو گا، ناصر شاہ
وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والا پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
-
ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، میاں افتخار
ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میاں افتخار کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمت عملی بنا رکھی ہے، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
-
آج مینارِ پاکستان پر NRO ڈھونڈا جائے گا، فیصل جاوید خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ آج مینار پاکستان پر این آر او ڈھونڈا جائے گا۔
-
PDM جسلہ: مولانا فضل الرحمٰن نے ناشتہ کہاں کیا؟
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل ہوٹل کے کمرے میں ناشتہ کیا۔
-
کرپشن بچاؤ اجتماع کا سلوگن جعلی اور چوری شدہ ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ابو اور کرپشن بچاؤ اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بےچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔
-
چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ عوام کی زندگی میں ہرممکن سہولیات لانے کیلئے سرگرم ہیں اور چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
-
مریم نواز ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئیں
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔
-
اُلٹے بھی لٹک جائیں NRO نہیں ملے گا، مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی ''آخری منزل'' صرف این آ راو کا حصول ہے، یہ اُلٹے بھی لٹک جائیں تو انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
-
بلاول، ایاز صادق کے گھر جانے کیلئے روانہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلاول ہاؤس لاہور سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے کے لیے روانہ ہو گئے۔
-
شہری فیس ماسک لازمی پہنیں: مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہریوں کو کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائی ہے۔
-
پی پی میں ذرا سی غیرت ہے تو استعفے دے کر دکھائیں، حلیم عادل شیخ
رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ غیر قانونی ہے، استعفوں کا شور نہیں کریں استعفے دیں، ان کو ذرا سی غیرت ہے تو استعفے دے کر دکھائیں۔
-
ایاز صادق کے گھر PDM قائدین کے ظہرانے میں کیا ہے ؟
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کا مینارِ پاکستان جلسہ گاہ روانہ ہونے سے قبل ایاز صادق کے گھر ہونے والے ظہرانے کامینو سامنے آگیا۔
-
لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔