Categories
Breaking news

کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار، حاضری سے استثنیٰ منظور

Advertisement
 کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار، حاضری سے استثنیٰ منظور

Advertisement

گوجرانوالہ کی عدالت نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اورلیگی ایم پی اےعمران خالد کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور سندھ پولیس سے متعلق معاملے پر سینیٹ میں قرارداد پیش

قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کی پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا کہ کراچی میں مریم نواز کی پرائیویسی میں مداخلت کی گئی۔ کیسے آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا؟۔

x
Advertisement

ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ ارشد محمود نے مقدمے کی سماعت کی۔

اس موقع پر کورونا وائرس سے متاثر کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیے

تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی آفیسر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گوجرانوالہ کی سیشن عدالت میں مقدمے کی سماعت 2 گھنٹے بعد دوبارہ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *