Categories
Breaking news

کیوی کرکٹر راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

 کیوی کرکٹر راس ٹیلرنیوزی لینڈ کے بیٹس مین راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹس مین راس ٹیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوِئٹر پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔

راس ٹیلر نے کہا ہے کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ کیوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز ہوگی۔

واضح رہے کہ راس ٹیلر نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے پاس نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔

راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے سمیت کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *