
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 سال سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس کی وفاقی حکومت ذمے دار ہے تو کیوں نہ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کو جرمانہ کیا جائے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 سال سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔
Table of Contents
x
Advertisement
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت چلنے والی سوسائٹی میں جبری گمشدگی کسی صورت برداشت نہیں، وفاقی حکومت ذمے دار ہے تو کیوں نہ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کو جرمانہ کیا جائے؟
عدالتِ عالیہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے تو وزرائے اعظم اور کابینہ کو جرمانہ عائد کریں گے۔

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر ہرجانہ معطل کرنے کی وفاق کی استدعا مسترد
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6…

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے جبری گمشدگی کا کیس بتایا ہے، کسی پر تو ذمے داری عائد کرنی پڑے گی، جبری گمشدگی کمیشن بھی ایک مذاق ہے، جو ایجنسیز سے مل کر کام کرتا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی ریاست کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی گھناؤنا جرم ہے، اگر کوئی بھی شہری لاپتہ ہو تو ریاست اس کی ذمے دار ہے، یہ نہ کہیں کہ ریاست کچھ نہیں کر سکتی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف حفاظت نہیں بلکہ جو لاپتہ ہے اس کا پتہ لگانا بھی ریاست پر لازم ہے، بھلے وہ لائیو اسٹاک والوں نے اٹھایا ہو، پتہ تو چلے لاپتہ ہونے والا کہاں پر ہے؟
یہ بھی پڑھیے
- ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام، لاپتا افراد کا نہ ملنا حکومتی نااہلی اور ریاستی ناکامی، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسلام آباد ہائیکورٹ، شہری بازیاب نہ ہونے پر سیکرٹری داخلہ، دفاع اور پولیس حکام پر ایک کروڑ جرمانہ
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس وقت نوازشریف وزیرِاعظم تھے، کیوں نہ ان کے خلاف اور ان کے بعد آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دورانِ سماعت سابق سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سابق آئی جی اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 مئی2015ء سے لاپتہ شہری عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
قومی خبریں سے مزید
-
مولانا کو اس بار بھی دھوکا دیا جا رہا ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
-
الیکشن کمیشن جانے کیلئے ریلی کا روٹ تبدیل کر دیا گیا
-
مسترد ٹولہ سیاست ترک کرکے فاشسزم کی راہ پر چل نکلا ہے، احمد جواد
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کہتے ہیں کہ مسترد ٹولہ سیاست ترک کرکے فاشسزم کی راہ پر چل نکلا ہے۔
-
کوشش ہوگی جلد لوگوں کو ویکسین لگائی جائے، چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم جلد ملک میں تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگوائیں۔
-
الیکشن کمیشن کو آج یادداشت پیش کریں گے: مولانا عبدالغفور حیدری
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو آج پی ڈی ایم کے فیصلوں کے تحت یادداشت پیش کریں گے۔
-
کراچی آنیوالی ٹرینیں دھند کے باعث 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار
کراچی آنے والی ٹرینیں دھند کے باعث 3 سے 9 گھنٹےتاخیر کا شکار ہوگئیں۔
-
پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں: سلیم مانڈوی والا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
-
لاہور: ملکی و غیر ملکی 15 پروازیں تاخیر کا شکار، 7 منسوخ
لاہور میں موسم کی خرابی اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے باعث متعد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ ہوئی ہیں۔
-
PDM کا احتجاج، شیخ رشید کا کنٹرول روم کا دورہ
وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے، ان کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔
-
آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی: مراد سعید
وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کہتے ہیں کہ آج قوم اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 11 ہزار 55 ہو گئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 55 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہو چکی ہے۔
-
اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا، چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا کیونکہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا ہے، اب ادارے آزاد ہیں۔
-
مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن الیکشن کمیشن کی جانب رواں دواں
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر کیئے جانے والے احتجاج کے سلسلے میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ شاہراہِ دستور کی طرف رواں دواں ہیں۔
-
عذیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ
کراچی کے جیل کمپلیکس میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، شبلی فراز
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی۔
-
سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے: حافظ نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے۔